بریکنگ نیوز: چھکے چھوٹ گئے ۔۔۔۔ کپتان کے وسیم اکرم پلس کے لیے بری خبر ۔۔۔اس بار وزیراعلیٰ پنجاب کا بچ نکلنا مشکل ہو گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عثمان بزدار کی شامت آگئی، ایسا قدم اٹھا دیا گیا کہ حکومت کے پیروں تلے زمین نکل گئی، اس بار وزیراعلیٰ پنجاب کا بچ نکلنا مشکل ہو گیا۔ نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو طلب کرلیا،

دونوں کو نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے ،نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کو 11 اگست کو صبح 11 بجے نیب میں طلب کیا گیا ، مریم نواز کو 200 کنال اراضی کیس میں طلب کیا گیا اور ان پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ، اس کیس میں پہلے ان کے والد سے بھی پوچھ گچھ کی جا چکی ہے ، مریم نواز کی طلبی کا نوٹس جاری جاتی امرا روانہ کر دیا گیا ہے . دوسری جانب مریم نوازکی طلبی کے اگلے ہی روز وزیر اعلیٰ پنجاب کو 12 اگست کونیب نے طلب کرل یا، انہیں غیر قانونی شراب لائسنس جاری کرانے پر طلب کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نیب طلبی، نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو نیب نے طلب کرلیا۔ وزیراعلیٰ بزدار کو 12 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو نیب نے شراب کے غیرقانونی لائسنس کے اجراء پر طلب کیا تھا۔ نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو 12 اگست کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہےکہ طلبی کا نوٹس جاری ہوچکا ہے اور آج شام تک وزیراعلیٰ پنجاب کو موصول ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں