کورونا سے احتیاط: وہ مشہور زمانہ کمپنی جس نے جولائی 2021 تک اپنے ملازمین کو گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے کی اجازت دے دی

کورونا سے احتیاط: وہ مشہور زمانہ کمپنی جس نے جولائی 2021 تک اپنے ملازمین کو گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے کی اجازت دے دی

لندن (ویب ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں مختلف کمپنیز اور دفاتر نے ملازمین سے گھروں سے کام لینا شروع کردیا ہے۔ کچھ ممالک میں صورت حال بہتر ہونے پر ملازمین نے آفسز جانا شروع کردیا ہے تاہم اب بھی کئی ملازمین گھروں سے ہی آفس کے کام سرانجام دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے ملازمین کو اب اگلے سال جولائی تک گھروں سے کام کرنے کا کہہ دیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ملازمین کو ایک ہزار ڈالر بھی آفس اخراجات کی مد میں دیئے جارہے ہیں۔گوگل نے بھی حال ہی میں اپنے ملازمین کے لئے گھروں سے کام کرنے کے حوالے سے اگلے سال جولائی تک کی توسیع کی تھی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بلوچستان میں کوروناوائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں کمی کا رجحان جاری ہے، صوبےمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے صرف 28 مریض سامنے آئے۔ جبکہ کورونا میں مبتلا 9 مریض صحتیاب ہوگئے، تاہم کورونا وائرس میں مبتلا ایک مریض انتقال کرگیا۔محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ ایک مریض کے انتقال سے صوبے میں اب تک ہونے والی مصدقہ اموات کی تعداد 137 ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 478 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے اس دوران صوبے کے دو اضلاع میں 28 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائر س سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11821 ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق 24 کے دوران 9 مریضوں کے کورونا سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 10267 ہوگئی ہے، جبکہ 1417 مریض زیر علاج ہیں۔ اس کے علاوہ 512 افراد کے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔جبکہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد میں حیرت انگیز کمی آرہی ہے، گوجرانوالہ میں 9 دن سے ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا، صوبے کے تمام سرکاری اسپتال معمول کی سرگرمیاں شروع کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں