سونے کے قیمت کے بارے میں بہت بڑی خبر! 1 دن میں کیا سے کیا ہوگیا ؟ پاکستانیوں کے لیے سرپرائز

سونے کے قیمت کے بارے میں بہت بڑی خبر! 1 دن میں کیا سے کیا ہوگیا ؟ پاکستانیوں کے لیے سرپرائز

کراچی(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں

میں اضافہ دیکھا گیا۔جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 750 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 29 ہزار 500 روپے ہوگئی۔دس گرام سونا 643 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 11 ہزار 25 روپے کا ہوگیا،جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 20 ڈالر اضافے سے 2052 ڈالر فی اونس ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گیا، چند روز قبل تک عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1784 ڈالر تھی۔آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مالی سال 20-2019 کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 26 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں