میڈیکل کے شعبے میں انقلاب : کینسر کی مہلک ترین قسم کی موثر دوا مریضوں کو دیے جانے کے لیے منظور ہو گئی

میڈیکل کے شعبے میں انقلاب : کینسر کی مہلک ترین قسم کی موثر دوا مریضوں کو دیے جانے کے لیے منظور ہو گئی

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے بلڈ کینسر کے علاج کیلئے تیار کی گئی دوا ’بیلنٹامیب میفاڈوٹن‘ کی منظوری دے دی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں مائیلوما (myeloma) بلڈ کینسر کی دوسری عام شکل ہے جو قابل علاج تو ہے مگر اس کے

مریض ٹھیک ہو کر بھی بار بار اس میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔دوا ساز کمپنی گلیکسواسمتھ کلائن (جی ایس کے) اپنی دوا بیلنٹا میب میفاڈوٹن یا جسے بلینریپ بھی کہا جاتا ہے کی آزمائش کر رہی تھی جس کی منظوری اب امریکی ایف ڈی اے نے دے دی گئی ہے۔دوا بنانے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوا کے استعمال کی منظوری ان افراد کے لیے دی گئی ہے جو بار بار مائیلوما میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور پھر ان کی قوت مدافعت علاج کے قابل نہیں رہتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں