اسے کہتے ہیں اللہ کی مدد : ایک عالمی ادارے نے 2 روز قبل پاکستان کی معیشت کا جائزہ لیا تو کیا حقیقت سامنے آگئی ۔۔۔۔۔ ایک خبر نے پوری دنیا کو حیران کر ڈالا

اسے کہتے ہیں اللہ کی مدد : ایک عالمی ادارے نے 2 روز قبل پاکستان کی معیشت کا جائزہ لیا تو کیا حقیقت سامنے آگئی ۔۔۔۔۔ ایک خبر نے پوری دنیا کو حیران کر ڈالا

لاہور (ویب ڈیسک) عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دے دی ہے۔وزارتِ خزانہ پاکستان نے ایک بیان کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دے دی ہے۔وزارتِ خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے کم کرنے کا جائزہ لیا تھا،

جائزے کے بعد موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری برقرار رکھی۔وزارتِ خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری برقرار رکھنا اقتصادی و مالی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔وزارت خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ موڈیز نے غیر یقینی اور مشکل ترین حالات میں پاکستانی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاہورمیں راوی کے کنارےنیا شہر بنانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ‘اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 50ہزار ارب روپے لگایاگیاہے جبکہ وزیراعظم نے کہاہے کہ نیاشہرنہ بنایاتولاہور کا حال بھی کراچی جیساہوجائیگا.گورننس کی بہتری ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے‘ آئندہ نسلوں کے لئے ہمیں ملک کا نظام ٹھیک کرنا ہے‘ کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں، تھانہ کلچر تبدیل‘محکموں میں جزا و سزا کا نظام متعارف کرایا جائے‘سیاسی دباؤ کے بغیر میرٹ پر کام کیا جائے۔دو سال بہت مشکل سے گزارے ہیں ، ملک تباہ شدہ حال میں ملا جسے چلانا ہمارے لئے بڑے معرکہ سے کم نہ تھا‘این آر او والے ہرجگہ اکٹھے ہوجاتے تھے اور انہوںنے مصیبت ڈالی ہوئی تھی کہ ہمیں این آردو تو ایف اے ٹی ایف کا بل پاس اور کشمیر کے ایشو پر سپورٹ کریںگے‘اب ہمیں آگے بڑھناہے ‘ ترقی اورروزگاردینے کا وقت آگیا ہے۔اللّٰہ تعالی نے ہمیں کرونا کے عذاب سے بچا لیا ‘اب اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو یہ نا شکری ہو گی‘کشتیاں جلادی ہیں اور اب میں نے پیچھے نہیں ہٹنا ‘پنجاب میں نچلی سطح پر بہت کرپشن ہے‘مجھے پتہ ہے پولیس اور پٹوار کلچر میں کرپشن ہو رہی ہے‘پولیس اور بیوروکریٹس کو بہت زیادہ الاؤنسز دیئے‘ تنخواہیں بھی بہتر کر دیں‘ اب رزلٹ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں