سونا پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

سونا پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

کراچی (نیوز ڈیسک ) سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سونا 2500 روپے فی تولہ مہنگا کر دیا گیا ہے جس کے بعد سونا ایک لاکھ 32 ہزارروپے فی تولہ کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال سونا 43 ہزار

600 روپے فی تولہ مہنگا ہوا ہے جس کے بعد اب سونا ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔خیال رہے کہ ابھی چند دن قبل ہی سونے کی قیمت میں حیران کن طور پر 4800 روپے کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔ ایک طرف سونے کی قیمت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے تو دوسری جانب تجارتی خسارے میں 10فیصد کمی اور ملکی برآمدات میں اضافے جیسی اطلاعات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی کا تسلسل قائم رہا جس کے نتیجے میں انڈیکس کی 39600، 39700 اور39800 پوائنٹس کی 3حدیں عبور ہوگئیں۔تیزی کے سبب 61اشاریہ23 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید 41 ارب77 کروڑ84 لاکھ 63ہزار458 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ، مارکیٹ ٹریژری بلز اور قومی بچت کی اسکیموں کی شرح منافع بڑھنے سے کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 151پوائنٹس کی مندی بھی رونماہوئی لیکن اس دوران شرح سود میں اضافہ نہ ہونے کی توقعات کے علاوہ سیمنٹ کی مقامی فروخت اور اسکی برآمدات بڑھنے، خام تیل کی عالمی قیمت میں اضافے کی خبروں کے باعث سیمنٹ اسٹیل ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن اور فرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے سےمندی کے اثرات زائل ہوگئے ہیں۔358پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 39900پوائنٹس کی سطح بھی عبور ہوگئی۔ تاہم مارکیٹ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سونا 2500 روپے فی تولہ مہنگا کر دیا گیا ہے جس کے بعد سونا ایک لاکھ 32 ہزارروپے فی تولہ کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں