پاکستانی عوام کیلئے سب سے بڑی خبر آگئی۔۔!! کورونا لاک ڈاؤن اور تمام پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا گیا

پاکستانی عوام کیلئے سب سے بڑی خبر آگئی۔۔!! کورونا لاک ڈاؤن اور تمام پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں مارکیٹوں، دکانوں اور شاپنگ مالز کو پورا ہفتہ کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ،جس کے بعد آج بروز ہفتہ کاروبار مکمل طور پر کھل گیا۔ اسلام آباد میں مارکیٹوں ،دکانوں اور شاپنگ مالز کے لیے لاک ڈاؤن مکمل ختم کردیا گیا اور شہر میں

اب دکاندار پورا ہفتہ کاروبار کر سکیں گے۔ وفاقی حکومت نےنوٹیفیکشن جاری کر دیا جس کا کاروباری افراد نے خیر مقدم کیا ہے۔ اسلام آباد میں دکانیں کھلنے سے خریدار بھی خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ دفتر سے آنے کے بعد مارکیٹوں میں خریداری کے اوقات کار ختم ہو جانے کے باعث مشکلات درپیش ہوتی تھی ، اب چھٹی والے دن سکون سے خریداری کر سکیں گئے۔ حکومت کی جانب سے کاروبار مکمل طور پر بحال کیے جانے کے اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت میں عائد کردہ کورونا پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ کورونا کیسز میں کمی آنے کے بعد حکومت نے پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے ریسٹورنٹ، ہوٹلز اور پارکس اور مارکیٹوں کے پرانے اوقات کار بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حکومتی فیصلے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا پابندیاں ختم کی جارہی ہیں اور تمام ریسٹورنٹ، ڈائن ان، کیفے، بیوٹی پارلر اورحجام کی دکانیں کھولنےکی اجازت دے دی گئی ہے۔ دکانیں معمول کےمطابق کھلی رہیں گی جب کہ مزارات، فٹنس سینٹرز بھی کھولنےکی اجازت دےدی گئی ہے۔ وفاقی دارلحکومت کےتمام چرچ بھی مکمل طور پر کھولے جارہے ہیں۔ کورونا پابندیاں ختم کیے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ تمام کاروبار پر اوقات کار کی پابندی ختم کی جارہی ہے، مارکیٹس اور بازار ہفتے میں‌ ایک دن بند رہیں‌ گے۔ اسد عمر نے کہا کہ سیاحتی مقامات کےریسٹورنٹس،ہوٹلز8اگست سےکھول دینگے، سینما،تھیٹر،پبلک پارکس،میوزیم کوبھی10اگست سے کھول دیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں