مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس بھی کپتان کی کوششوں کے معترف نکلے

مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس بھی کپتان کی کوششوں کے معترف نکلے

نیویارک (ویب ڈیسک) انڈیا و یورپ کے مقابلے میں پاکستان نے کامیابی سے کرونا کا مقابلہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق دنیا آئی ٹی کا بہت بڑا نام اور مائیکرو سوفٹ کے بانی و مالک بل گیٹس نے دنیا بھرمیں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں اور اس نمٹنے کے حوالے بہت زبردست گفتگو کی ہے۔

بل گیٹس کہتے ہیں کہ پاکستان نے جس طرح کرونا وائرس پرقابو پایا ہے اس کی مثال دنیا بھر کے کسی بھی ملک اورخطے میں نہیں ملتی۔ بل گیٹس کہتے ہیں کہ پاکستان نے تو کمال ہی کردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ انڈیا ہو یا یورپ ان کے سب کے مقابلے میں پاکستان نے کامیابی کے ساتھ کرونا کا مقابلہ کیا۔ بل گیٹس مزید کہتے ہیں کہ یہ ماننا پڑے گا کہ پاکستان نےیہ کامیابی اپنی کمال مہارت کی وجہ سے حاصل کی ہے۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے فلاحی ادارے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے دنیا کے سب سے بڑے ویکسین تیار کرنے والے ادارے سے شراکت داری کی ہے تاکہ ترقی پذیر ممالک تک کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسین کو سستی قیمت میں فراہم کیا جاسکے۔ بل گیٹس نے جمعے کو کہنا تھا کہ وہ اور ان کا فلاحی ادارہ کورونا ویکسینز کو تقسیم کرنے کے لیے 15 کروڑ ڈالرز خرچ کرے گا۔اس مقصد کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن اور بھارت سے تعلق رکھنے والے سیرم انسٹیٹوٹ کے درمیان شراکت داری ہورہی ہے، جس کی جانب سے کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں کورونا ویکسین کے 10 کروڑ ڈوز 3 ڈالر (5 سو پاکستانی روپے سے زائد) فی ڈوز کے حساب سے تقسیم کیے جائیں گے۔اس شراکت داری کے تحت جب بھی کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کسی ویکسین کو تیار اور استعمال کی منظوری مل جائے گی، تو 2021 کی پہلی ششماہی میں اس کے ڈوز تیار کرنے کا کام شروع ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں