بالی وڈ میں صف ماتم بچھ گئی ۔۔۔

بالی وڈ میں صف ماتم بچھ گئی ۔۔۔

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں موت کو سینے سے لگانے کے بڑھتے ہوئے رجحان نے شدت اختیار کرلی ہے، بھارتی ڈراموں اور مقامی فلموں میں‌ کام کرنے والی بھوجپوری اداکارہ انوپما پھاٹک نے بھی خود موت کو گلے سے لگا لیا، بالی ووڈ میں گزشتہ 8 ہفتوں میں فنکاروں کی

اس طرح سے موت کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مقبول ترین 40 سالہ بھوجپوری اداکارہ انوپما پھاٹک نے دو اگست کو ممبئی میں واقع اپنے گھر میں بے جان حالت میں پائی گئیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے خود موت کو گلے لگایا ، پولیس کا کہنا ہے اداکارہ کی رہائش گاہ سے اُن کا آخری خط بھی ملا جس میں انہوں نے تحریر کیا کہ وہ پریشانیوں سے تنگ آکر ایسا کر رہی ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انوپما پھاٹک کا تعلق ریاست بہار کے ضلع پرنیا سے تھا مگر وہ اپنے شوہر کے ساتھ ممبئی میں رہائش پذیر تھیں۔پولیس کے مطابق انوپما پھاٹک نے اس وقت یہ انتہائی اقدام اٹھایا جب ان کے شوہر کام کے سلسلے گھر سے دور تھے۔اس سے ایک روز قبل انوپما پھاٹک نے فیس بُک لائیو سیشن کے ذریعے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں دھوکہ دیا گیا ہے اور اب وہ کسی پر بھی اعتماد نہیں کر سکتیں۔ویڈیو میں انہوں نے موت سے متعلق کئی باتوں کا تذکرہ بھی کیا تھا۔ انوپما پھاٹک نے ایسی موت کے اسباب کے ساتھ لوگوں کے ذریعہ پریشان کیے جانےسے متعلق بھی ویڈیو میں گفتگو کی تھی تاہم اس ویڈیو میں کہیں بھی انہوں نے اپنے اقدام کے بارے میں بات نہیں کہی تھی۔انوپما نے ویڈیو میں نصیحت کی تھی کہ ایسا انسان بنیں جس پر سب اعتماد کر سکیں مگر خود کبھی کسی پر اعتبار نہ کریں، کیونکہ لوگ بہت خودغرض ہوتے ہیں، انہیں اپنے علاوہ کسی کی پرواہ نہیں ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں