بریکنگ نیوز: مال روڈ پر زور دار دھماکہ، ہلاکتوں کی اطلاعات موصول

بریکنگ نیوز: مال روڈ پر زور دار دھماکہ، ہلاکتوں کی اطلاعات موصول

چمن (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے چمن میں امن دشمنوں نے ایک اور وار کیا ہے۔ چمن کے علاقے مال روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی،دھماکے کے بعد پولیس

کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس اور لیویز فورس نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لےلیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، دھماکے کے نیتجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، دھماکے میں زخمی افراد کا سول ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے چمن دھماکے کی آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیراعلیٰ نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔ دھماکے سے وہاں پر موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیوٹیموں نے وہاں پر امدادی کاروائی شروع کی جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں