افسوسناک خبر : ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ہر دلعزیز ٹک ٹک سٹار لڑکی کو گولی لگ گئی ، ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی زندگی کی باری ہار گئی

افسوسناک خبر : ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ہر دلعزیز ٹک ٹک سٹار لڑکی کو گولی لگ گئی ، ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی زندگی کی باری ہار گئی

کمالیہ (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے لڑکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک لڑکی ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بناتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔کمالیہ سٹی پولیس نے بتایا کہ صدیق آباد کی رہائشی 14 سالہ فرح علی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک

پر خاصی متحرک تھی اور وہاں پر اپنی ویڈیو کلپس ڈالتی رہتی تھی۔فرح علی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی کی ویڈیو اس کی چھوٹی بہن بنا رہی تھی۔جس کے لیے اس نے اپنی بھری ہوئی پستول کا استعمال کیا۔تاہم غلطی سے گولی چل گئی جس سے بیٹی شدید زخمی ہو گئی اور اسپتال منتقل کرنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے والد نے سٹی پولیس کو تحریری درخواست دی کہ وہ واقعے کا مقدمہ درج نہ کریں کیونکہ یہ حادثاتی طور پر ہوا ہے۔اس سے قبل بھی اس طرح کے بے شمار واقعات سامنے آ چکے ہیں جن میں نوجوانوں نے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اپنی جان دے دی ہو۔ پاکستان میں ٹک ٹاک کو بند کرنے کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی تھیں جس کے بعد ٹک ٹاک کو فائنل وارننگ جاری کر دی گئی تھی۔ بعدازاں ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے اس وارننگ کا جواب بھی جمع کروا دیا گیا تھا۔ جواب دیتے ہوئے ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے کسی بھی غیر مناسب مواد کی بروقت شناخت کے لئے سروسز اور جدید حکمت عملی کا نفاذ کیا گیا ہے جبکہ معاشرتی اقدار کی خلاف ورزی کرنے پرسیکڑوں کی تعداد میں ویڈیوز ہٹائی گئیں اور آئی ڈیز کو بلاک کیا گیا ہے، قانون کی پاسداری کرنا کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔انتظامیہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ صارفین کو کںٹرولز، تجزیاتی سہولیات، اور رازداری کے اختیارات کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ بہت طریقے سے پلیٹ فارم کو استعمال کرسکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں