سب کے کمروں میں جا کر ریکارڈنگ تم کرتے تھے اور پھر بلیک میل بھی کرتے تھےاور “ سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے یہ سنگین ترین الزامات کس پر لگا دیے؟ جانیے

سب کے کمروں میں جا کر ریکارڈنگ تم کرتے تھے اور پھر بلیک میل بھی کرتے تھےاور “ سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے یہ سنگین ترین الزامات کس پر لگا دیے؟ جانیے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان راشد لطیف اور عطاءالرحمان نے ایک دوسرے پر فکسنگ الزامات کی بارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق کپتان راشد لطیف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 1995ءسے 2000ءتک فکسنگ کے معاملے میں کوئی نہیں بولا، عطاءالرحمان کو لانچ کیا گیا تھا

، اس نے کمائی کی اور نکل گیا، جب پیسے ختم ہوجائیں گے تو پھر آ کر1،2 کھلاڑیوں پر الزامات لگاکر چلا جائے گا۔راشد لطیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عطاءالرحمان نے کہا کہ تم اپنے اندر جھانک کر دیکھو، منافق کون ہے یہ میں بتاتا ہوں، تم نے دکھایا کچھ جبکہ کیا کچھ اور ہے، پاکستان ٹیم میں سیاست تم نے پھیلائی،سب کے کمروں میں جاکر ریکارڈنگ تم کرتے تھے، پھر لوگوں کو بلیک میل بھی کرتے،میرے بارے میں بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں