کسی سے ڈرنے والی نہیں، مریم نواز

کسی سے ڈرنے والی نہیں، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نیب میں پیشی کے لئے رائیونڈ سے روانہ ہو چکی ہیں

مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرے خلاف جعلی اراضی کیس بنایا گیا، ایک سال پہلے بھی نیب نے کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا،کسی سے ڈرنے والی نہیں ہوں ،حکومت جتنی مرضی ہتھکنڈے آزما لے، میں اور میرے والد اپنے مؤقف پر قائم ہیں،

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف نے نیب لاہور میں پیشی سے قبل والدہ کی قبر پر حاضری دی، مریم نواز شریف نے والدہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کی

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز آج نیب میں پیش ہوں گی۔

نیب نے مریم نواز کو مختلف موضع جات کی چودہ سو چالیس کنال اراضی کے متعلق تفتیش کیلئے طلب کیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے اپنے کارکنان کو رائیونڈ اور نیب لاہور آفس پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ جس کے بعد نیب آفس لاہور کے باہر سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے اور خاردار تاریں لگا کر راستوں کو بند کر دیا گیا ہے.پولیس کی بھاری نفری نیب آفس کے باہر تعینات ہے اور غیر متعلقہ افراد کو نیب آفس میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی.

نیب لاہور نے مریم نواز سے 1440 کنال اراضی کی رسیدیں مانگ لیں،مریم نواز کو تمام دستاویزات 11 اگست کو ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے،مریم نواز کو اراضی سے متعلق تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے

نیب کی جانب سے سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ اراضی کی خریداری پر کتنا ٹیکس اور کتنی ڈیوٹی دی مکمل تفصیلات فراہم کریں،حاصل کی گئی زمین کس مقصدکیلئےاستعمال کی جارہی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں