انگلش ٹیم پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ایک اور کھلاڑی سے محروم ۔۔۔ پاکستان کا پلڑا بھاری ہو گیا

انگلش ٹیم پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ایک اور کھلاڑی سے محروم ۔۔۔ پاکستان کا پلڑا بھاری ہو گیا

ساؤتھمپٹن (ویب ڈیسک) انگلش ٹیم پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ایک اور کھلاڑی سے محروم ہوگئی، بلے باز ڈین لارنس خاندانی مصروفیات کی وجہ سے ساؤتھمپٹن ٹیسٹ سے دستبردار ہوگئے، اس سے قبل بین اسٹوکس بھی سیریز سے دستبردار ہو چکے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کرنے کے باوجود

سیریز کے دوسرے میچ سے قبل مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔انگلش کرکٹ ٹیم کو 2 اہم کھلاڑیوں سے محروم ہونا پڑ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پہلے آل راونڈر بین اسٹوکس خاندانی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان کیخلاف سیریز کے بقیہ میچز سے دستبردار ہوئے، اور اب بلے باز ڈین لارنس بھی دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ ڈین لارنس بھی خاندانی مصروفیات کی وجہ سے 13 اگست سے شروع ہونے والے میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جمعرات سے روز بائول ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دیکر سییریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم کے پاس آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا سے دوسری پوزیشن چھیننے کا سنہری موقع ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے میزبان ٹیم کو پاکستان کی ٹیم سے ایک ٹیسٹ میچ جیتنا ضروری ہوگا۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ساؤتھمپٹن میں ہی شیڈول ہے جو 21 سے 25 اگست تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں سیریز میں شامل تین ٹی20 میچز کھیلنے کے لئے ایک بار پھر اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کا رخ کریں گی جہاں 28 اور 30 اگست کے علاوہ یکم ستمبر کو میچز کھیلے جائیں گے۔ 26 اگست کو مہمان ٹیم مانچسٹر روانہ ہوگی۔28 اگست کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلاجائیگا۔ دوسرا میچ 30 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ یکم ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلاجائے گا۔ تینوں ٹی ٹونٹی میچز مانچسٹر میں ہی کھیلے جائیں گے ۔ پاکستان ٹیم ٹی ٹونٹی سیریر کھیلنے کے بعد 2 ستمبر کو واپس لاہور کے لئے روانہ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں