بریکنگ نیوز: JKTپھر سے اِن ایکشن۔!! جہانگیر ترین نے خاموشی توڑتے ہوئے لندن سے مبارکباد کا خصوصی پیغام بھجوا دیا

بریکنگ نیوز: JKTپھر سے اِن ایکشن۔!! جہانگیر ترین نے خاموشی توڑتے ہوئے لندن سے مبارکباد کا خصوصی پیغام بھجوا دیا

لندن (ویب ڈیسک) JKTپھر سے اِن ایکشن، جہانگیر ترین نے خاموشی توڑتے ہوئے لندن سے مبارکباد کا خصوصی پیغام بھجوا دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی آر ٹی پشاور کے افتتاح سے قبل ہی مبارکبادیں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔ شوگر سیکنڈل میں نام آنے کے بعد علاج کے لئے

لندن روانہ ہونے والے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کو مبارکباد دی ہے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعلی ٰکے پی کے محمود خان اور خیبرپختو خوا حکومت کو بی آر ٹی کے ہونے والے افتتاح پر مبارک باد پیش کرتاہوں۔ جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ منصوبے کو حتمی شکل دینے میں سخت محنت کی گئی ، بی آر ٹی کے مکمل ہونے پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ، جلد ہی پشاور کے عوام معیاری پبلک ٹرانسپورٹ سے لطف اندوز ہوں گے ۔ پشاور کے شہریوں کیلئے اچھی خبر،بی آر ٹی منصوبے کا آج افتتاح کیا جائے گا،پشاور میں وزیراعظم عمران خان 13 اگست کو بی آر ٹی پشاور کا افتتاح کریں گے،وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی ہوں گے ۔ وزیراعظم عمران خان کو بی آر ٹی پشاور سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ بی آر ٹی تحریک انصاف کا وہ منصوبہ ہے جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی جار ہی ہے، بی آر ٹی کا ماضی میں بھی کئی بار افتتاح کا اعلان کیا گیا لیکن افتتاح نہ ہو سکا، بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا تاہم حکومتی درخواست پر سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات روکنے کا حکم جاری کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں