9 اور 10 محرم الحرام پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد، نوٹی فیکیشن جاری

9 اور 10 محرم الحرام پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد، نوٹی فیکیشن جاری

کراچی (ویب ڈیسک) صوبائی حکومت نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ

ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگا۔ تاہماس کا اطلاق مجالس اور جلوسوں پر نہیں ہوگا۔ نفرت انگیز وال چاکنگ، بینرز آویزاں کرنے اور آڈیو ویڈیوز پر پابندی ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر نئے جلوس اور مجالس کے اہتمام پر پابندی ہوگی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر اسلحہ لے کر چلنے کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ فورسز اہلکار، صحافی، بزرگ، خواتین اور کم عمر بچے ڈبل سواری پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی دفعہ 144 عائد کی گئی ہے تاہم پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے کا اطلاق مجالس اور محرم کے جلوسوں پر نہیں ہوگا، 9 اور 10 محرم کو ہر قسم کا اسلحہ لے کر چلنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی، پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر اسلحہ لیکر چلنے کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، نفرت انگیز وال چاکنگ، بینرز آویزاں کرنے اور آڈیو ویڈیوز پر پابندی ہوگی، جب کہ متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر نئے جلوس اور مجالس کے اہتمام پر پابندی ہوگی۔ حکومت پنجاب نے ملک بھر میں محرم الحرام کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بند رکھنے کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں جتنے دن چاہیں ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بند کرسکتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے حساس اضلاع میں آٹھ ،نو اور دس محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور موبائل فون سروس پر پابندی عائد کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں