یااللہ خیر: پاکستان کے اہم ترین صوبے میں کورونا دوبارہ پھیلنے لگا، مریضوں کی تعداد میں اچانک بڑی تیزی

یااللہ خیر: پاکستان کے اہم ترین صوبے میں کورونا دوبارہ پھیلنے لگا، مریضوں کی تعداد میں اچانک بڑی تیزی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں اچانک تیزی آگئی، صوبے کے سات اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 88 مریض سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ صوبے میں اس وقت کورونا کے صرف 1448مریض زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو 786 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، اس دوران صوبے کے7 اضلاع میں 88 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائر س سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12044 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 17مریضوں کے کورونا سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 10458ہوگئی ہے۔صوبے میں 1448 مریض زیر علاج ہیں، جبکہ 255 افراد کے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔ بلوچستان میں کورونا کے باعث انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد 138 ہے۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق کورونا وائرس یورپ میں پھر سر اٹھانے لگا ، جرمنی میں3ماہ بعد پہلی بار ایک ہی روز میں 1ہزار 226نئے کیسز سامنے آگئے،نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد دوبارہ لاک ڈائون کردیا گیا ہے۔آکلینڈ میں ایک ہی خاندان کے 4افراد میں کیسز سامنے آئے ، اٹلی میں کورونا کے 476نئے کیسز کے بعد حکام نے مشہور اور مصروف سیاحتی مقامات بند کر دیے ہیں،ملک میں وہ کلبز، مے خانے اور ریستوران جو سماجی دوری کے ضابطہ کار پر عمل پیرا نہیں تھے انھیں بند کر دیا گیا ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کے ڈھائی ہزار نئے کیسز سامنے آگئے ، فرانسیسی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ʼملک گذشتہ دو ہفتوں سے غلط سمت میں جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں