آئی پی ایل کو پہلا ’جھٹکا‘ ۔۔۔ ایونٹ کے انعقاد میں بڑی رکاوٹ کھڑی ہو گئی

آئی پی ایل کو پہلا ’جھٹکا‘ ۔۔۔ ایونٹ کے انعقاد میں بڑی رکاوٹ کھڑی ہو گئی

لاہور (ویب ڈیسک) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز راجستھان رائلز کے فیلڈنگ کوچ ڈیشانت کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرنچانرز کی جانب سے آئی پی ایل میں شرکت کیلئے اگلے ہفتے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانگی سے پہلے تمام کھلاڑیوں اور سٹاف کے

کورونا ٹیسٹ کرائے گئے تو ادھیاپور سے تعلق رکھنے والے ڈیشانت کی رپورٹ مثبت آئی جس پر انہیں ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے جہاں وہ 14 روز کیلئے قرنطینہ میں رہیں گے۔ بھارتی بورڈ کے پروٹوکول کے تحت ڈیشانت کو قرنطینہ کے بعد دو منفی ٹیسٹ رپورٹس کے بعد سکواڈ کو جواِئن کرنے کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ ایشیاءکرکٹ کپ اور ٹی 20 ورلڈکپ ملتوی ہونے کے بعد آئی پی ایل کے انعقاد کیلئے بھارت کی راہ ہموار تو ہو گئی مگر کورونا وائرس کی ابتر صورتحال کے باعث یہ ٹورنامنٹ بھارت میں منعقد نہ ہو سکا اور اس مرتبہ یو اے ای میں کھیلا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں