پرائمری تک یکساں نصاب تعلیم کب لانچ کیا جائے گا؟ وفاقی وزیر شفقت محمود نے شاندار اعلان کردیا

پرائمری تک یکساں نصاب تعلیم کب لانچ کیا جائے گا؟ وفاقی وزیر شفقت محمود نے شاندار اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پرائمری تک یکساں نصاب اپریل میں لانچ کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹر پر یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا، کہتے ہیں پرائمری تک یکساں نصاب اپریل میں لانچ کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چھٹی سے آٹھویں تک یکساں نصاب 2022 میں لانچ کیا جائے گا، نویں سے بارہویں جماعت تک یکساں نصاب 2023 میں نافذ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیر تعلیم شفقت محمود کی صدارت میں ہونے والی بین الصوبائی وزرائے کانفرنس میں پندرہ ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا تھا۔ کے پی کے حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے کھولنے کی تجویز دی جس کی باقی تمام صوبوں نے مخالفت کی جس کے بعد تمام صوبوں کی جانب سے سکولز پندرہ ستمبر سے ہی کھولنے کی حتمی تجویز برقرار رکھی گئی۔ وزیرتعلیم نے بتایا کہ نویں سے باہوریں جماعت کے یکساں تعلیمی نصاب کا اطلاق 2023 سےہوگا۔ ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم کی منظوری5 اگست2020 کو دی گئی تھی جس کے لیے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی تعلیمی وزرا کا اجلاس ہوا تھا۔ پہلی سے پانچویں جماعت تک تمام مضامین اردو میں پڑھائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں ایک طرز کی کتابیں پڑھائی جائیں گی۔ یکساں نصاب کی ماڈل کتابیں 15 نومبر تک تیار ہو جائیں گی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے مطابق اب تک یکساں قومی نصاب کے حوالے سے قومی ہم آہنگی کے ساتھ کام کیا گیا ہے، جس میں تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی متعلقہ وزارتیں اور ادارے تمام فیصلہ سازی شامل رہے ہیں۔ اور سب یکساں قومی نصاب کے نفاذ پر رضامند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں