متحدہ عرب امارات کی شہزادی ہند القسیمی کہیں کی نہ رہیں ، اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان معاہدہ کے 48 گھنٹوں کے اندر ناقابل یقین خبر آگئی

متحدہ عرب امارات کی شہزادی ہند القسیمی کہیں کی نہ رہیں ، اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان معاہدہ کے 48 گھنٹوں کے اندر ناقابل یقین خبر آگئی

‘ بیت المقدس (ویب ڈیسک) 3 دن سے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کا معاہدہ دنیا بھر میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ، متحدہ عرب امارات کی شہزادی ہند القسیمی جو اکثر پاکستان اور انڈیا میں اپنے بیانات کی وجہ سے موضوع بحث ہوتی ہیں، جب انہوں نے اس معاہدے کے بارے

میں ٹویٹ کی تو بہت سے پاکستانی صارفین کی تنقید کا نشانہ بنیں۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘تقریباً 80 سال مسجد اقصیٰ جانے پر پابندی کے بعد، متحدہ عرب امارات کے تمام مسلمانوں کو یروشلم میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہے۔ کیا اب ہم لڑائی روک سکتے ہیں، اور سکون سے زندگی گزار سکتے ہیں؟’اقبال نے شہزادی کو جواب میں لکھا کہ ‘آپ اُن کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کیسے کر سکتی ہیں؟ آپ کی حکومت نے فلسطین کو بیچ دیا ہے۔ سب مسلمان ممالک کو متحدہ عرب امارات کو او آئی سی سے نکال کر باہر پھینک دینا چاہیے اور اس صورتحال میں ان کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ یو اے ای کو شرم آنی چاہیے۔’پاکستان میں ڈیئر عربز اور #الامارات ٹرینڈ کر رہا ہے اور مختلف طرح کے تبصرے ہورہے ہیں۔ بہت سے صارفین اِن الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ کی تصویر بھی شیئر کر رہے ہیں جس پر درج ہے کہ ’یہ پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کہ تمام ممالک کے لیے کار آمد ہے‘۔ایک صارف نے پاسپورٹ کے صفحے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ڈیئر عربز! ہم غریب ضرور ہیں لیکن بے شرم نہیں۔ ہمیں اپنا پاسپورٹ عزیز ہے۔ الحمداللہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو ستر سال سے اپنے موقف پر ڈٹا رہا ہے۔ اسرائیل کی ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں