جشنِ آزادی کے موقع پر برج خلیفہ پاکستانی جھنڈے کے رنگوں میں رنگ گیا،سینکڑوں پاکستانی خوبصورت منظر دیکھنے پہنچ گئے، پاکستان زندہ باد کے نعرے

جشنِ آزادی کے موقع پر برج خلیفہ پاکستانی جھنڈے کے رنگوں میں رنگ گیا،سینکڑوں پاکستانی خوبصورت منظر دیکھنے پہنچ گئے، پاکستان زندہ باد کے نعرے

دُبئی(ویب ڈیسک) جشنِ آزادی کے موقع پر برج خلیفہ پاکستانی جھنڈے کے رنگوں میں رنگ گیا، سینکڑوں پاکستانی خوبصورت منظر دیکھنے پہنچ گئے، پاکستان زندہ باد کے نعرے، ہ آج مملکت خداداد پاکستان کی عوام 74 واں یوم آزادی منا رہی ہے۔ ہر چہرہ آزادی کی فضا میں سانس لینے پر خوش و خرم اور مسرور نظر آتا ہے۔

ہر پاکستانی آج کے روز ایک نیا عزم لیے بیٹھا ہے کہ اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے حصے کا کردار بھرپور انداز سے ادا کرے گا۔امارات میں مقیم پاکستانی بھی آزادی کا جشن بھرپور طریقے سے منا رہے ہیں۔جشن آزادی کی مناسبت سے آج رات 8:45 پر برج خلیفہ کی بلند و بالا عمارت پاکستانی پرچم کے رنگوں سے بھرگیا جسے دیکھنے کیلئے سینکڑوں پاکستانی برج خلیفہ کے باہر جمع ہوگئے۔اس موقع پر پاکستانیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے اور انتہائی جوش و خروش کا اظہار کیا۔برج خلیفہ سبز و سفید ہلالی پرچم کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا، جس کا مقصد امارات بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو یہ احساس دلانا ہے کہ یہاں بسنے والے افراد بھی ان کی خوشی میں ہر دم ساتھ ساتھ ہیں۔پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بُرج خلیفہ پر پاکستانی پرچم دکھائے جانے کے پروگرام کی تصدیق کی گئی تھی۔ دُبئی میں مقیم سینکڑوں پاکستانی وطن کی محبت سے سرشار ہو کر اس نظارے سے لطف اندوز ہونے کے لیے بُرج خلیفہ پہنچے ہیں۔خاص طور پر پاکستانی بچے رات کے پونے نو بجنے کا شدت سے انتظار کر رہے تھے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے صدر مملکت محترم شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے صدر عارف علوی کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ دبئی کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن راشد النہیان نے بھی صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں