اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں : عربوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کیا بھونڈا جواز گھڑ لیا ہے ؟ تازہ ترین خبر

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں : عربوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کیا بھونڈا جواز گھڑ لیا ہے ؟ تازہ ترین خبر

کراچی (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور سینئر ایڈوائزر جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات ناگزیر ہے۔ کئی عرب ممالک نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امریکی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے تاہم سعودی عرب نے اس معاملے پر

چپ سادھ لی ہے۔اسرائیل اور امارات کے درمیان معاہدے میں اہم کردار ادا کرنے والے جیرڈ کشنر نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں نوجوان نسل اسرائیل کو تسلیم کرتی ہے اور یہودی ریاست کیساتھ تعلقات قائم کرنے کی خواہاں ہے۔نوجوان سعودیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں سیلیکون ویلی کے طور پر دیکھتے ہیں اور اس کیساتھ بطور تجارتی شراکت دار، ٹیکنالوجی اور سیکرٹری پارٹنر کے طور پر جڑنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں