۔ اسلحہ فیکٹری اڑا دی گئی، افسوسناک اطلاعات موصول

اسلحہ فیکٹری اڑا دی گئی، افسوسناک اطلاعات موصول

خرطوم (ویب ڈیسک) اسلامی ملک میں فوج کی اسلحہ فیکٹری کے ڈپومیں زور دار دھماکہ۔ چھ ایمبولینس گاڑیاں فیکٹری کے کمپائونڈ کی جانب روانہ، آگ پر قابو پا لیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے جنوب میں واقع فوج کی ایک اسلحہ فیکٹری کے

ڈپو میں اچانک زور دار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی اور اس کے شعلے بلند ہونا شروع ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ خرطوم کے علاقے الشجرہ میں واقع فیکٹری میں آتش زدگی کا یہ واقعہ پیش آیا اور فوری طور پر اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ سوڈان کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ فوج کی اسلحہ فیکٹری کے ایک چھوٹے گودام میں دھماکے کے بعد آگ لگی تھی اور اس پر قابو پا لیا گیا ہے۔تاہم سوڈانی حکام نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا کہ اسلحہ فیکٹری میں دھماکہ کیسے ہوا تھا اور اس کے نتیجے میں آگ کیسے لگی ہے، جبکہ شہر کے بعض مکینوں نے سوشل میڈیا پر فیکٹری میں لگی ہوئی آگ کی تصاویر پوسٹ کیں اورکہا کہ رات گئے تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا تھا۔ نیوز رپورٹس کے مطابق الشجرہ کے گنجان آباد علاقے میں اس فیکٹری کے ساتھ سوڈانی فوج کی دوسری متعدد تنصیبات بھی واقع ہیں۔ سوڈانی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی چھ ایمبولینس گاڑیاں فیکٹری کے کمپائونڈ کی جانب روانہ کردی تھیں۔ انہوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ فوری طور پر کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ انہوں نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی چھ ایمبولینس گاڑیاں فیکٹری کے کمپائونڈ کی جانب روانہ کردی تھیں۔ انہوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ فوری طور پر کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں