سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی ، لاہور سے ٹررسٹ گرفتار

سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی ، لاہور سے ٹررسٹ گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک) سی ٹی ڈی نے ریلوے اسٹیشن کے قریب سے کالعدم تنظیم کا ٹررسٹ گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیے گئے ٹررسٹ کی شناخت لیاقت کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے بارودی جیکٹ اور دستی بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹررسٹ اپنے ساتھی حملہ آور کا انتظار کر رہا تھا اور یہ حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ ذرائع کے مطابق ٹررسٹ کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اس کے ساتھی حملہ آور کی تلاش کے لیے بھی سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب کالعدم تنظیم کے مبینہ ٹررسٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ٹررسٹ کے قبضے سے بارودی جیکٹ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والا ٹررسٹ اپنے خود کش حملہ آور ساتھی کا انتظار کر رہا تھا۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حملہ آور نے حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں