بریکنگ نیوز: امریکی ہیلی کاپٹرز کا بڑے اسلامی ملک پر فضائی اٹیک

بریکنگ نیوز: امریکی ہیلی کاپٹرز کا بڑے اسلامی ملک پر فضائی اٹیک

دمشق (ویب ڈیسک) شام میں دو امریکی ہیلی کاپٹرز نے ایک فوجی چوکی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کی موت اور 2 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پٹرولنگ پر مامور امریکی فوجی شام کے شمال مغربی علاقے میں داخل ہونا چاہتے تھے تاہم انہیں شامی فوج

نے چیک پوسٹ پر روک لیا جس پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ شامی فوج کے ترجمان کے مطابق اس ناخوشگوار واقعے کے بعد امریکی فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹرز نے مذکورہ فوجی چیک پوسٹ پر اٹیک کیا جس کے نتیجے میں شامی فوج کا ایک اہلکارکی موت اوردو زخمی ہوگئے۔ شامی اور امریکی فوج کے مابین میں جھڑپ کا یہ واقعہ کردوں کے زیر انتظام شہر کے نزدیک پیش آیا ہے، شام میں ویسے تو امریکی حمایت یافتہ ڈیموکریٹک فورس کی اجارہ داری ہے جو کردوں کیخلاف جنگ میں مصروف ہیں لیکن کچھ علاقوں میں کرد اور حکومت کے درمیان امن معاہدے کے تحت شامی فوج کی چیک پوسٹیں قائم ہیں۔ امریکا کی جانب سے اس واقعے پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے جب کہ شامی حکومت نے اس واقعے کو غلط فہمی اور معلومات کے تبادلے کے موثر نظام کے فقدان کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ امریکی فورسز نے شامی افواج کی چیک پوسٹ پر فضائی اٹیک کیا ہے جس میں دو شامی فوجیوں کی اموات ہوگئیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اٹیک اس وقت ہوا جب امریکی فوجی قافلے کو چیک پوسٹ سے گزرنے نہیں دیا گیا واقعہ شام کے شمالی شہر قامشیلی میں پیش آیا جہاں امریکی ہیلی کاپٹر ز نے شامی فورسز کی چیک پوسٹ پربمباری کی۔ جس کے نتیجے میں دو فوجیوں کی موت ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں