امت مسلمہ کے خلاف بڑی لابی تیار ۔۔۔!!!اسرائیل مزید کتنے اسلامی ممالک سے رابطہ میں ہے ؟ تہلکہ خیز تفصیلات جاری

امت مسلمہ کے خلاف بڑی لابی تیار ۔۔۔!!!اسرائیل مزید کتنے اسلامی ممالک سے رابطہ میں ہے ؟ تہلکہ خیز تفصیلات جاری

مسقط (ویب ڈیسک) اسرائیل نے مزید اسلامی ممالک سے تعلقات قائم کرنے کی کوششیں تیز کر دیں، پیر کے روز اسرائیلی وزیر خارجہ کا عمان کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، عمان کا مشرق وسطیٰ میں جامع اور انصاف پر مبنی امن کے قیام پر زور۔ خلیج ٹائمز کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے ہونے والے معاہدے کے بعد مزید اسلامی ممالک سے تعلقات کی بہتری کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔اس سلسلے میں پیر کے روز اسرائیل کے وزیر خارجہ کی جانب سے خلیجی اسلامی ملک عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علاوی بن عبد اللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا۔ اس دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان مختلف امور خاص کر مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور مسئلہ فلسطین کے حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس دوران عمان کے وزیر خارجہ وسف بن علاوی بن عبد اللہ نے اسرائیلی ہم منصب پر واضح کیا کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں جامع اور انصاف پر مبنی امن کے قیام کا خواہاں ہے۔اس دوران دونوں رہنماوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اسرائیلی اور فلسطینی حکام کے درمیان براہ راست مذاکرات کی بحالی پر بھی گفتگو کی۔ دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ تعلقات میں بہتری کیلئے مستقبل میں بھی ایسے روابط قائم رہنے چاہیں ۔ اس رابطے کے بعد عمانی وزیر خارجہ نے فلسطینی قیادت سے بھی رابطہ کیا اور انہیں اعتماد میں لے کر یقین دلایا کہ ان کا ملک مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے خلیجی اسلامی ملک متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تاریخی معاہدے کا اعلان کیا گیا تھا۔ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل سفارتی تعلقات قائم کر لیں گے۔ دونوں ممالک کے سفارتی وفود کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ مذاکرات کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان مزید اہم معاہدے کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں