سونا پھر مہنگا ہوگیا

سونا پھر مہنگا ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک ) گزشتہ ہفتے 13 ہزار روپے سستا ہونے والا سونا رواں ہفتے پہلے ہی دن 400 روپے مہنگا ہوگیا۔صرافہ جیولرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار 953 ڈالر کا ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی مہنگائی

نے پاکستان میں بھی سونا مہنگا کردیا ہے۔پاکستان کے مختلف شہروں میں رواں ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی قیمت 400 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔ پاکستان میں 10 گرام سونا 343 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 2 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں مندی کے باعث سونے کی قیمتیں واضح طور پر کم ہوئی تھیں۔ گزشتہ ہفتے پاکستان میں سونے کی قیمت میں 13 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی حالانکہ اس سے قبل سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے فی تولہ ہوچکا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ سٹاک ایکسچینج بھی گر گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 23 پیسے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 168 روپے 16 پیسےپربند ہوا ۔ اسی طرح سٹاک مارکیٹ بھی گر گئی اور سٹاک مارکیٹ میں 168 پوائنٹس کمی دیکھی گئی ، 100 انڈیکس 40 ہزار 122 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں