افسوسناک خبر :

افسوسناک خبر :

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے گزری میں خاتون ڈاکٹر نے موت کو سینے سے لگا لیا ، تفصیلات کے مطابق خاتون ڈاکٹر کلفٹن کے نجی اسپتال میں نوکری کرتی تھی۔پولیس کے مطابق گزری تھانے کے قریب خاتون ڈاکٹر ماہا علی شاہ نے گھر کے واش روم میں خود ہی

موت کو سینے سے لگا لیا ہے ۔ زخمی حالت میں خاتون ڈاکٹر کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ 3 گھنٹے سے زائد زندگی اور موت کی کشکمش میں رہنے کے بعد جاں بحق ہو گئیں۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر ماہا علی شاہ کلفٹن میں واقع نجی اسپتال میں نوکری کرتی تھی۔ماہا علی شاہ کے پاس ہتھیار کہاں سے آیا پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے ۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر ماہا کے والد میر پور خاص میں واقع مزار گرھوڑ شریف کے گدی نشین ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں