نواز شریف کی اُلٹی قلابازی۔۔!! مریم کے عنقریب جلسے اور والیم ٹین کب کُھلے گے؟ مبشر لقمان نے شریفوں کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا

نواز شریف کی اُلٹی قلابازی۔۔!! مریم کے عنقریب جلسے اور والیم ٹین کب کُھلے گے؟ مبشر لقمان نے شریفوں کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا

لاہور (ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لئے مولانا کو مشورہ اور حمایت دینے کی بجائے خود پاکستان آئیں اور لیڈ کریں، لگتا ہے اب انکے پلیٹ لیٹس ٹھک ہو گئے ہیں۔

مبشرلقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ اپوزیشن کی بھی کل بات کی تھی،کہ پی پی نے ایک ری ایکشن دیا تھا ن لیگ کے لئے آج نواز شریف نے کہہ دیا ہے پارٹی کو کہ ساری جماعتوں کو اکٹھا کریں اب حکومت کو جارحانہ انداز میں نمٹنے کا وقت آ گیا ہے، مولانا کا ساتھ دیں گے،جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے کہ میاں صاحب کے پلیٹ لٹس ٹھیک ہو گئے ہیں ، تو پاکستان آ جائیں ،اور یہاں آ کر لیڈ کریں پھر ہمیں پتہ چلے، وہاں پر تو وہ کھابے کھا رہے ہیں، انہی اپارٹمنٹ میں ٹھہرے ہوئے ہیں جن کے بارے میں سپریم کورٹ میں قسم کھا کر کہا تھا کہ مجھے نہیں پتہ یہ کس کے ہیں، اب تو انکو یہ بھی پتہ چل گیا ہو گا۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد سپریم کورٹ کو چاہئے کہ والیم ٹین بھی کھول دے جے آئی ٹی کا، کتنے پردے رکھ لئے ہم نے، عوام کا حق ہے کہ انکو پتہ چلے کہ کیا ساز باز اور کیسے ہو رہی تھی، اس کا مطلب کہ نواز شریف صحتیاب ہو گئے، مریم جلد جلسے شروع کر دے گی، وہ عوام سے ملاقاتیں کرے گی، اور محرم کے بعد اس چیز میں گرمی آئے گی، لیکن یہ ہے کہ ان کے سپورٹرز یہ بھی سوچ لیں کہ ہمارے میاں صاحب نے غلطی کی ہے اور ا ن سے سوال پوچھ لیں کہ اب ٹھیک ہیں،میاں‌نواز شریف آ نہیں سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں