سابق کرکٹر سلیم ملک نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

سابق کرکٹر سلیم ملک نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے آئی سی سی ٹرانسکرپٹ پر پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو جواب جمع کروا دیا، ان کا کہنا ہے کہ بورڈ کے پاس ان کے خلاف کچھ نہیں ہے۔ سلیم ملک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جواب جمع کرانے آئے تو سیکورٹی گارڈز

نے انہیں دروازے پر روک لیا، سابق کپتان کے احتجاج پر انہیں اندر جانے دیا گیا۔ آئی سی سی ٹرانسکرپٹ پر پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو جواب جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم ملک نے کہا کہ ان پر کوئی قانونی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے 20 برس بعد ایک نیا پنڈورا باکس کھولتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف پر بھی الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ کہتے ہیں راشد لطیف نے اپنی کپتانی کے چکر میں پوری ٹیم کو خراب کیا، راشد لطیف ہمت کریں اور عطاالرحمن کے سوالوں کے جواب دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ راشد لطیف ایم کیو ایم کا نام لیتا تھا اور کہتا تھا کہ الطاف میرا باپ ہے، وہ سب کو یہ بھی کہتا تھا بوری بندڈیڈ باڈی ملے گی۔ سلیم ملک نے عمر اکمل کیس میں پی سی بی کی جانب سے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں جانے کا فیصلے کو بھی پیسے کا ضیاع قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں