بریکنگ نیوز: پیپلز پارٹی کا صفایا۔۔۔!!! درجنوں شخصیات نے ایک ساتھ پارٹی چھوڑ دی، کس جماعت کا رُخ کرلیا؟ بڑا سیاسی تہلکہ

بریکنگ نیوز: پیپلز پارٹی کا صفایا۔۔۔!!! درجنوں شخصیات نے ایک ساتھ پارٹی چھوڑ دی، کس جماعت کا رُخ کرلیا؟ بڑا سیاسی تہلکہ

مہمند(ویب ڈیسک) مہمند میں پی پی پی کو شدید دھچکہ ، درجنوں کارکنوں نے پی پی پی کو چھوڑکر کیوڈبلیو پی میں شمولیت کا اعلان کردیا، پی پی پی کا نعرہ روٹی ،کپڑا ،مکان اور غریب طبقے کیلئے آواز بلند کرنا تھا آج اس پر جاگیردار اور سرمایہ دار لوگ قابض ہو رہے ہیں ،

اس سلسلے میں منگل کے روز مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران پی پی پی سے حال ہی میں مستعفی ہونے کے بعد قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد ڈاکٹر فاروق افضل کے ہمراہ مختلف تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے سابقہ عہدیداروں اور کارکنوں نے بھی کیو ڈبلیو پی کی حمایت کا اعلان کردیا جن میں ملک عبدالحسن حلیمزئی ، ملک سعدول خان صافی ، ملک شمروز خان، ملک فرید خان یکہ غنڈ، ملک جمیل خان پنڈیالی ، اور تحصیل پڑانگ کے کارکنوں نے بھی قومی وطن پارٹی میں ڈاکٹر فاروق افضل کے ساتھ شمولیت کا اعلان کردیا ۔ ان کے ہمراہ قومی وطن پارٹی کے ضلعی چیئرمین ملک مصطفی خان بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ پی پی پی کے ساتھ خاندان کا چوالیس سالوں سے اور میرا بیس سالوں سے قریبی تعلق تھا اور قبائلی اضلاع جیسے علاقوں میں جہاں 2008ء میںعسکریت پسند ی عروج پر تھی کئی بار سنگین نوعیت کی دھمکیوں کے باوجود سیاسی جماعت کی طرف سے الیکشن لڑااور ان کی دھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ 1969ء میں معرض وجود آنے کے بعد پی پی پی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام کی حقوق لڑنے کا اعلان کا اعلان کیا تھا مگر بدقسمتی سے آج پی پی پی پر جاگیر دار اور سرمایہ دار طبقہ قابض ہورہے ہیں اورانہیں غریب عوا م کی مسائل کا کوئی احساس نہیں ہے ۔ اسی طرح اب پی پی پی میں نظریاتی اور محنت کش کارکنوں کی کوئی قدر نہیں ہے اور ان کے قربانیوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ پی پی پی آج صرف سندھ تک محدود ہوکررہ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت اور پارٹی میں نئے آنے والے کارکن سنیئر کے پاس کوئی صلاح ومشورہ نہیں کرتا ۔انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد مرحلہ وار پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا اور قبائلی ضلع مہمند کو قومی وطن پارٹی کا گڑھ بنائینگے ۔اس ضمن میں پہلے مرحلے میں آئندہ ہفتے صوبائی چیئرمین سکندر خان شیرپائوں ضلع مہمند کا دورہ کرینگے اور اسی دن سے علاقے میں پارٹی کی باقاعدہ سرگرمیوں کا آغاز کیا جائیگا اور کیوڈبلیو پی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں