کراچی : کیس کا رخ بدل دینے والا انکشاف

کراچی : کیس کا رخ بدل دینے والا انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک) ڈاکٹر ماہا علی کے خود موت کو گلے لگانے کے واقعہ نے نیا رخ اختیار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے پوش علاقے میں 25 سالہ ڈاکٹر ماہا علی نے مبینہ طور پر خود کو شوٹ کرکے موت کو سینے سے لگا لیا تھا

گھر والوں نے موقف اختیار کیا کہ ماہا علی نے خود کو واش روم میں بند کر کے یہ قدم اٹھایا تاہم اس معاملے نے اس وقت نیا رخ اختیار کر لیا جب یہ انکشاف ہو کہ نوجوان لڑکی ماہا علی کو سر میں جو بلٹ لگی وہ پیچھئ سے لگی ہے ، اور یہ کہ ایسا کرنے والا شخص سر کے پیچھے سے خود کو شوٹ نہیں کر سکتا ۔پولیس نے واقعہ میں استعمال ہونے والا ہتھیار تحویل میں لے لیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ یہ کس کے نام پر تھا۔ڈاکٹر ماہا علی کی باڈی آبائی گاؤں میر پور خاص بھجوا دی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر ماہا علی درگاہ گرھوڑ شریف کے گدی نیشن کی بیٹی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں