سفارتخانہ تل ابیب میں بنائیں یا یروشلم میں؟؟ متحدہ عرب امارات نے ایسا اعلان کردیا کہ مزید کونسے سے ممالک اسرائیل کیساتھ تعلق استوار کرنے والی ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات

سفارتخانہ تل ابیب میں بنائیں یا یروشلم میں؟؟ متحدہ عرب امارات نے ایسا اعلان کردیا کہ مزید کونسے سے ممالک اسرائیل کیساتھ تعلق استوار کرنے والی ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات

ابو ظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ یو اے ای کی طرح کئی عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں، ہم اپنا سفارتخانہ تل ابیب میں قائم کریں گے۔ امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے

اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ یو اے ای کی طرح کئی عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے ہیں، بہت سے ممالک تعلقات قائم کرنے کے مختلف مراحل ہیں، چونکہ ہم نے بھی اردن اور مصر کی طرح اسرائیل سے کوئی جنگ نہیں لڑی اس لیے ہم انتہائی گرمجوشی کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات اپنا سفارتخانہ یروشلم کی بجائے تل ابیب میں قائم کرے گا۔ اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہودی آباد کاری کے معاملے پر فلسطینی ہمیشہ ہماری طرف دیکھتے تھے اس لیے ہم نے امریکہ کی ثالثی سے ہونے والے معاہدے کو غنیمت جانا اور سمجھا کہ یہ ایک فائدہ مند معاہدہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں