اداکارہ نادیہ جمیل نے ہمت و حوصلے کی مثال قائم کردی ۔۔۔۔ یہ احوال آپ کو حیران کر دے گا

اداکارہ نادیہ جمیل نے ہمت و حوصلے کی مثال قائم کردی ۔۔۔۔ یہ احوال آپ کو حیران کر دے گا

لاہور (ویب ڈیسک) حال ہی میں کینسر کو شکست دینے والی اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کینسر نے انہیں بہت مضبوط عورت بنادیا ہے اور انہیں خود پر فخر ہے۔ اداکارہ نادیہ جمیل صرف پاکستان کی بہترین اداکارہ نہیں ہیں بلکہ ایک سماجی کارکن بھی ہیں۔ وہ خود بچپن میں

ہراسگی کا شکار ہوچکی ہیں ، اس لیے وہ اُن بچوں کے لیے کام کرتی ہیں جنہیں ہراسگی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ نادیہ جمیل کافی عرصے سے کینسر جیسے خطرناک مرض سے لڑرہی تھیں، تاہم اب وہ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہیں لیکن اس دوران انہوں نے جن جسمانی اور ذہنی مشکلات کا سامنا کیا اس حوالے سے انہوں نے اپنے تجربات بیان کیے ہیں تاکہ اُن تمام لوگوں کو حوصلہ ملے جو بدسلوکی، ہراسانی، ڈپریشن اور کینسر جیسے مہلک مرض سے لڑ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ نےاپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہوں نے کینسر کو کس طرح شکست دی اور کینسر کے علاج کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا کس طرح سے سامنا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کینسر سے لڑنے کے دوران ایک وقت ایسا آیا کہ انہوں نے زندگی سے مکمل طور پر ہار مان لی تھی اور خود موت کو گلے لگانے کی کوشش کی۔ نادیہ جمیل نے بتایا کہ جب میرے بال کاٹے گئے تو اس وقت بھی میں بہت روئی اور جب میں نے پہلی مرتبہ اپنا چہرہ بالوں کے بغیر دیکھا تو میری ریڑھ کی ہڈی سیدھی ہوگئی کیونکہ مجھے بہت مضبوط عورت نظر آئی اور مجھے خود پر بہت فخر محسوس ہوا۔ نادیہ جمیل نے مزید کہا کہ کینسرکے اس سفرنے مجھے بہت مضبوط بنایا ہے۔ اب جب میں کاجل لگاتی ہوں تو مجھے میری آنکھیں اچھی لگتی ہیں۔ نادیہ جمیل نے اپنے سوشل میڈیا مداحوں کو اپنی فیملی قراردیتے ہوئے کہا کہ کینسرکے اس پورے سفر کے دوران میری اس فیملی نے میرا بہت خیال رکھا اورمیری ہمت بڑھائی۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے بھیجے جانے والے محبت بھرے پیغامات پڑھ کر میری آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے۔ نادیہ جمیل نے آخر میں کہا کہ اب وہ اُن تمام لوگوں کے سوالوں کے جواب دینا چاہتی ہیں جو ہراسانی، ڈپریشن اورکینسر کے مرض سے لڑرہے ہیں اورسوشل میڈیا پران سے ان کے سفرکے بارے میں سوالات پوچھتے ہیں اس کے علاوہ پاکستان میں بدسلوکی کا شکاربچوں کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں