کلمہ طیبہ کی برکت : کشمیر کے ایشو پر چین کے بعد سعودی عرب بھی پاکستان کے ساتھ ۔۔۔۔۔ پاکستانیوں کا دل باغ باغ کردینے والی خبر آگئی

کلمہ طیبہ کی برکت : کشمیر کے ایشو پر چین کے بعد سعودی عرب بھی پاکستان کے ساتھ ۔۔۔۔۔ پاکستانیوں کا دل باغ باغ کردینے والی خبر آگئی

بیجنگ (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فوج اور سول لیڈرشپ ایک پیج پر ہیں، کشمیر پر ہمارا موقف دو ٹوک،کشمیر پر عوامی امنگوں سے نظر نہیں چرا سکتے۔ ا مید ہے سعودی عرب بھی کشمیر معاملے پر ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا۔کچھ دنوں قبل سعودی وزیر خارجہ سے

کشمیر معاملے پر بات ہوئی تھی، جلد ہی مسلم امہ کے بیشترممالک کا بھی موقف سا منے آئے گا۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خا ن نے دوٹوک موقف پیش کیا جبکہ گزشتہ روز سعودی وزیر خارجہ نے بھی اسرائیل کے بارے میں ٹھوس موقف اپنایا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیجنگ سے دنیا نیوز کے پروگرام‘’دنیا کامران خان کیساتھ ”میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا پاکستان کے چین کیسا تھ گہرے تعلقات ہیں، مستقبل میں نئے دور کا آغاز ہونیوالا ہے۔ چین اور پاکستان نے مل کر اپنے مشترکہ اہداف حا صل کرنے ہیں۔ سی پیک پر پیشرفت ہوئی، کورونا کے بعد اس کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔ جلد چینی صدر شی جن پنگ پاکستان کا دورہ کریں گے۔افغان امن عمل میں ہمیں چین کا بھرپور تعاون اور حمایت حاصل ہے۔ خطے میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے پا کستا ن کی سمت کا تعین کر دیا ہے۔ اس سے قبل شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچے ، حنان ہوائی اڈے پر چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق، چین کی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام اور پاکستان سفارت خانے میں تعینات افسران نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔وزیر خارجہ اپنے مختصر دورہ ء چین کے دوران چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وزیر خارجہ چین میں ہونیوالے والے پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کے دوسرے دور میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جبکہ چینی وفد کی قیادت چین کے وزیر خارجہ وانگ زی کریں گے۔مذاکرات میں کرونا عالمی وبائی صورتحال، پاک چین اقتصادی راہداری سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں