ایران نے بدلہ لے لیا۔۔!!! متحدہ عرب امارات کو ایسا کمرتوڑ جھٹکا دے دیا کہ عربی شیخوں کا چین لُٹ گیا

ایران نے بدلہ لے لیا۔۔!!! متحدہ عرب امارات کو ایسا کمرتوڑ جھٹکا دے دیا کہ عربی شیخوں کا چین لُٹ گیا

تہران (ویب ڈیسک) ایران نے اماراتی بحری جہاز قبضے میں لے کرعملے کو گرفتار کرلیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کوسٹ گارڈز کی فائرنگ سے دو ایرانی ماہی گیر جاں بحق ہوئے تھے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ایران نے رواں ہفتے اپنے علاقے کی

خلاف ورزی پر متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے اور جہاز کے عملے کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے کوسٹ گارڈز نے دو ایرانی ماہی گیروں کو گولی مار کر جاں بحق کیا تھا اور ایک کشتی بھی قبضے میں لے لی تھی۔ ایران نے اس واقعے پر تہران میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کو طلب کیا ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے الزام پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ایرانی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی رجسٹرڈ شپ نے ایران کی بحری حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پیر کے روز یو اے ای کی کوسٹ کارڈ کی کشتی سے کئی ایرانی کشتیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 ایرانی مچھیرے ہلاک ہوئے، واقعے کے بعد یو اے ای کی شپ کو قبضے میں لیا گیا۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایرانی کی بحری حدود میں غیر قانونی نقل و حرکت پر بارڈر گارڈ نے یو اے ای کے بحری جہاز کو قبضے میں لے کر اس کے عملے کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کوسٹ گارڈ کی فائرنگ سے دو ایرانی مچھیروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ایک خط کے ذریعے امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ واقعے پر ایران نے تہران میں موجود متحدہ عرب امارات کے سفارتی حکام کو بھی طلب کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں