اتحادی جماعت سے عدم تعاون۔!! کنگ میکر چوہدری شجاعت حسین کے ایک فیصلے نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

اتحادی جماعت سے عدم تعاون۔!! کنگ میکر چوہدری شجاعت حسین کے ایک فیصلے نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کا اتحادی جماعت سے عدم تعاون، چودھری شجاعت نے پارٹی صدر کو مشاورت کیلئے بلا لیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین نے مشاورت کیلئے سندھ کے صدر طارق حسن کو طلب کرلیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی

صدر سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن کو صوبہ سندھ بلخصوص کراچی کے درپیشں مسائل و حکومتی کمیٹی. بلدیاتی انتخابات سمیت دیگر امور کے حوالے سے گفتد وشنید مشاورت کیلئے لاہور طلب کرلیا۔ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے لاہور روانگی سے قبل کہا کہ کراچی میں سیاسی بنیاد پر ضلع کا اضافہ . ازسرنو مردم شماری اور پر امن کراچی میں لسانی فسادات کے خدشات سمیت عوام کی حق تلفی اور کراچی کےمسائل کے حل کیلئے چوہدری شجاعت حسین اور سیکرٹیری جنرل وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کو تفصیل سے آگاہ اور مسلم لیگ (ق) کی جانب سے منعقدہ آل پارٹیز ۔ وفاقی حکومت کے عدم تعاون اور تنظیمی صرتحال کے حوالے سے قائدین کو آگاہ کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں