محرم الحرام۔!! پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں الرٹ جاری، محکمہ صحت نے اچانک بڑا اعلان کردیا

محرم الحرام۔!! پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں الرٹ جاری، محکمہ صحت نے اچانک بڑا اعلان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ صحت نے محرم کے پیش نظر پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کو الرٹ کردیا ہےاور کہا 9اور 10 محرم کوشعبہ ایمرجنسی میں اضافی عملہ ڈیوٹی پر مامور ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق محرم کے پیش نظر محکمہ صحت نے پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کوالرٹ کردیا گیا ،

پیرامیڈیکل اسٹاف، ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی۔ ٹیچنگ اسپتالوں کی انتظامیہ کوضروری اقدامات مکمل رکھنے اور جان بچانےوالی دواؤں سمیت آپریشن تھیٹرزکوفعال رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔ اسپتالوں کی شعبہ ایمرجنسی کے ملازمین کو10ویں محرم تک الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے 9اور 10 محرم کوشعبہ ایمرجنسی میں اضافی عملہ ڈیوٹی پر مامور ہونا چاہیے۔ یاد رہے پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ہے تاہم خواتین، مریض، صحافی اور 50سال سے اوپر کے لوگ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔دوسری جانب وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر حماد اظہر اور ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی شرکت کی، جب کہ صوبائی حکام نے ویڈیو لنک پر کرونا صورت حال سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی، اور این سی او سی کو ملک بھر میں مجالس اور جلوسوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ این سی او سی نے ہدایت کی کہ مجالس اور جلوسوں میں حفاظتی خطوط یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، اور اس سلسلے میں مذہبی فرقوں، علمائے کرام اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔اجلاس میں اسد عمر نے کوئٹہ، اسلام آباد اور لاہور میں ایس او پیز پر سختی سے پابندی کو سراہا، انھوں نے محرم کی مجالس اور جلوسوں میں عوام کے حفاظتی طرز عمل کی تعریف کی، اور صوبوں کو ہدایت کی کہ محرم میں ایس او پیز کی سختی سے نگرانی کی جائے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں