بھائی نے بھائی کو پھنسوا دیا! نواز شریف کی ضمانت دینا مہنگا پڑ گیا، بات شہباز شریف کی تاحیات نا اہلی تک جا پہنچی

بھائی نے بھائی کو پھنسوا دیا! نواز شریف کی ضمانت دینا مہنگا پڑ گیا، بات شہباز شریف کی تاحیات نا اہلی تک جا پہنچی

اسلام آباد )نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے شہباز شریف کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے بھائی نواز شریف کو ملک واپس لائیں یا پھر خود نا اہل ہونے کے لئے تیار ہو جائیں، منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا

کہ شہباز شریف عدالت میں ضامن بنے تھے اور ضمانت کی مدت ختم ہوگئی ہے اس لئے ان کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں اور اپنے بھائی کو واپس لائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر شہباز شریف نا اہل ہوجائیں گے ۔ سابق وزیر اعظم کی جعلی میڈیکل رپورٹس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایسی رپورٹس تیارکرنے والے عناصر کے خلاف انکوائری کی جائے گی۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کا بینہ نے نواز شریف کوواپس لانے کا فیصلہ کیا ہے، نواز شریف کے لئے پلی بار گین کا آپشن بھی ہے جس کے لئے انہیں لوٹی گئی دولت قومی خزانہ میں جمع کرانا ہوگی ۔

اس سے قبل فواد چودھری نے یاسمین راشد کے بیان پر جواب میں کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد گائناکالوجسٹ ہیں، میرا نہیں خیال نواز شریف کو کوئی ایسا پرابلم تھا جس کا حل گائنا کالوجسٹ کے پاس ہو لہٰذا یاسمین راشد سے بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کے فیصلے کو قبول کرنا چاہیے کیونکہ یہ کابینہ کا فیصلہ تھا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے شیخ رشید نے ہاتھ کھڑے کرکے نواز شریف کو بیرون ملک جانے دینے کے حق میں رائے دی تھی۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔خیال رہے کہ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کااس حوالے سے کہنا تھا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کی100بار انکوائری کرالیں، فواد چودھری ڈاکٹر نہیں، ان کیلئے رپورٹ کو سمجھنا مشکل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں