کراچی کے حالات خراب! آرمی چیف بھی میدان میں آگئے، پاک فوج کو بڑا حکم جاری کر دیا

کراچی کے حالات خراب! آرمی چیف بھی میدان میں آگئے، پاک فوج کو بڑا حکم جاری کر دیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کراچی کور کوبارش سے متاثرہ شہریوں کی مدد کے لیے فوری فلڈ ریلیف آپریشن تیز کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لوگوں کی مدد کے لیے کراچی

گزشتہ روز میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے بعد شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی ، مختلف علاقوں میں نالے ابل پڑے تھے اورگندا پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا۔سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی تھیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق پاک فوج کی13ریلیف اینڈریسکیوٹیمیں نکاسی کیلئے متحرک ہیں، سرجانی ٹائون میں ایک گھنٹے میں170ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث سرجانی ٹائون کے اطراف پانی کے تیز بہائو سے حب کینال میں شگاف پڑگیا۔صورتحال پرقابوکیلئے پاک آرمی کے جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ، احتیاطی تدابیراپناتے ہوئے حب کینال کے گیٹ بھی بندکردئیے گئے ہیں اور انجینئرزکی ٹیم نے حب کینال کی مرمت کا آغازکردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں