جنرل قمر جاوید باجوہ بازی لے گئے : سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے کشیدہ تعلقات کے ایشو پر بڑی کامیابی کی خبر آگئی

جنرل قمر جاوید باجوہ بازی لے گئے : سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے کشیدہ تعلقات کے ایشو پر بڑی کامیابی کی خبر آگئی

لندن (ویب ڈیسک) دنیا کے قدیم ترین دفاعی تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ (آر یو ایس آئی) نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ تنازع کو ٹھنڈا کرنے کا کریڈٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو دیا ہے۔ تجزیے میں کہا گیا ہے کہ جنرل باجوہ کے گزشتہ ہفتے دورہ سعودی عرب میں سعودی حکام

کو یقین دہانی کرائی گئی کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات قائم رہیں گے۔ نامور صحافی مرتضی علی شاہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ۔۔۔۔۔۔جنرل باجوہ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تعلقات کو حقیقت پسندانہ بنایا ہے جس میں دونوں ملک تاریخ اور نعروں سے آگے بڑھ کر ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔ تجزیے میں کہا گیا ہے کہ جنرل باجوہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو ذاتیات اور ون مین شو سے ہٹا دیا ہے جبکہ شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ایسا ہی کیا ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان میں سعودی ادارے کے ماتحت پہلی نجی سرمایہ کاری کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ اگر اس تناظر میں دیکھا جائے تو ایک ارب ڈالرز کی واپسی ، پاکستان میں 20؍ ارب ڈالرز کی نجی سعودی سرمایہ کاری کے مقابلے میں معمولی معلوم ہوتی ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق امریکا میں صدارتی الیکشن مہم کے دوران موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایک کروڑ نوکریاں دینے کا نعرہ لگادیا۔ دوسری مدت کے لیے ری پبلکنز کے صدارتی امیدوار کی نامزدگی قبول کرلی گئی ہے۔اس حوالے سے ری پبلکنز نے نئی مدت کے اہداف بھی جاری کردیے ہیں۔اپنے اہداف میں ان کا کہنا تھا کہ پہلے دس ماہ میں ایک کروڑ نوکریاں، دس لاکھ نئے چھوٹے کاروبار دینے کا نعرہ لگایا گیا ہے۔اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت اسی سال عالمگیر وبا کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلے گی۔حکمران جماعت نے اپنے شہریوں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اگلے سال زندگی معمول پر آنا شروع ہوجائے گی۔ٹرمپ پالیسی میں جنگوں کا خاتمہ کرکے امریکی فوجیوں کو وطن واپس لانا، چین پر انحصار ختم کرنا اور غیر ملکی سستی لیبر کو امریکی ملازمین پر ترجیح نہ دینا بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں