شدید بارش کے باعث BRTکی چھتیں ٹپکنے لگیں، پانی انتظار گاہ میں داخل، تیز بارش نے تعمیراتی کام کا پول کھول دیا

شدید بارش کے باعث BRTکی چھتیں ٹپکنے لگیں، پانی انتظار گاہ میں داخل، تیز بارش نے تعمیراتی کام کا پول کھول دیا

پشاور(ویب ڈیسک) پشاور میں شدید بارش کے باعث بی آر ٹی کی چھتیں ٹپکنے لگیں، پانی انتظار گاہ میں داخل ہو گیا۔ پشاور میں گذشتہ رات کی تیز بارش نے بی آر ٹی کی تعمیراتی کام کا پول کھول دیا۔ بارش کی وجہ سے بی آر ٹی کی چھتیں ٹپنکنے لگیں،

مختلف سٹیشنز کے سلینگ سے پانی انتظار گاہ میں داخل ہو گیا جبکہ واش روم کی سیلنگ سے بھی پانی ٹپکنے لگا جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور چھتین ٹپکنے سے مشینری کو لگائے گئے شٹر جلدی بند کر دئیے۔ واضح رہے کہ 13 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی کا افتتاح کیا تھا۔ دوسری جانب طویل انتظار کے بعد شروع ہونے والے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں سہولیات کا فقدان ہے۔ خواتین، بزرگ اور خصوصی افراد کے لیے ٹکٹ کاؤنٹر میں الگ جگہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں رش میں اپنی باری کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ بی آر ٹی پشاور کا آغاز تو ہو گیا مگر سفری آسانی کے لیے اسٹیشن کا رخ کرنے والوں کی مشکلات کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی ہیں۔ بی آر ٹی میں سفر کرنے کے لیے ٹکٹ لینے والے بزرگ، خواتین اور خصوصی افراد مشکلات کا شکار نظر آتے ہیں۔ خصوصی افراد اور خواتین کو شکایت ہے کہ ٹکٹ کے حصول کے لیے لائنوں میں خوار ہونے کے بعد رہی سہی کسر بس میں داخل ہونے پر پوری ہوجاتی ہے جہاں مرد حضرات خواتین کے لیے مختص سیٹوں پر براجمان ملتے ہیں۔ میگا پراجیکٹ میں خواتین اور خصوصی افرادکے لیے مخصوص نشستوں کا دعویٰ تو کر دیا گیا مگر بی آر ٹی اسٹیشن ٹکٹ کاونٹر پر انہیں مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ رواں برس 13 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ ہے۔ بی آر ٹی سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور کا ٹریک 27 کلو میٹر طویل ہے۔ بی آر ٹی منصوبے پر میرے کچھ تحفظات تھے۔ پرویز خٹک کو بی آر ٹی منصوبے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ بی آر ٹی پر میرے تحفظات غلط تھے پرویز خٹک آپ ٹھیک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں