بریکنگ نیوز: اہم ترین مسلمان کھلاڑی کو سر میں گولی مار دی گئی ، تشویشناک اطلاعات موصول

بریکنگ نیوز: اہم ترین مسلمان کھلاڑی کو سر میں گولی مار دی گئی ، تشویشناک اطلاعات موصول

بیروت (ویب ڈیسک)لبنان کے معروف فٹبالر محمد احمد عتوی سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے فٹ بالر محمد احمد عتوی بیروت دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ میں شریک تھے کہ اس دوران اچانک اندھی گولی ان کے سر میں لگی جس

کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔فٹبالر محمد احمد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جہاں ڈاکٹر نے آپریشن کے ذریعے گولی نکالی تاہم خون بہنے کی وجہ سے ان کی حالت تشویش ناک ہے۔عرب میڈیا کے مطابق فٹ بالر کے علاوہ بھی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئی دہشت گردی نہیں بلکہ شادی اور جنازے سمیت دیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ لبنان کی ثقافت ہے جس کی وجہ سے فائرنگ کی گئی اور کئی افراد زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ 1987ء میں پیدا ہونے والے عتوی ایک پیشہ ور فٹ بالر ہیں جو قومی ٹیم کے مڈ فیلڈرز کی حیثیت سے کھیلتے ہیں اور اب تک لبنانی پریمیئر لیگ کی پہلی ڈویژن میں متعدد کلبوں کے لیے کھیل چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں