سابق وزیراعظم نے بھانڈہ پھوڑ دیا

سابق وزیراعظم نے بھانڈہ پھوڑ دیا

قابل (ویب ڈیسک) افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے بھارت نے ایک بار پھر سازشیں شروع کر دیں، سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمتیار نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت بین الافغان مذاکرات کو ناکام بنانے کیلئے ایک عسکری گروپ تشکیل دے رہا ہے۔

افغانستان میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گلبدین حکمتیار کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں ایک ایسا عسکری گروپ تشکیل دینے مصروف ہے جو بین الافغان امن مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے استعمال ہو گا۔ گلبدین حکمت یار کے مطابق بھارت امن کی کوششوں میں پاکستان کو کامیاب ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتا اس لیے افغانستان کے شمالی صوبوں میں امن مخالف گروپوں جمع کر رہا ہے تاکہ قیام امن کی پاکستانی کوششیں ناکام ہوسکیں۔ واضح رہے کہ کچھ دن پہلے یہ خبر منظرعام پر آئی تھی کہ افغانستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور این ڈی ایس کے کالعدم تحریک طالبان کے تمام گروپوں میں صلح کرادی ہے جس کے بعد حزب الاحرار اور حزب الاسلام کے سربراہان نے تحریک طالبان کے سربراہ نورولی محسود کے ہاتھ پر بیعت کی اور اپنی تنظیموں کو تحریک طالبان میں شامل کردیا۔ اسکے بعد پاکستان میں دہشتگردی کی نئی لہر کاخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق ان گروپوں کو افغانستان اور بھارت پاکستان میں دہشتگردانہ کاروائیوں کیلئے استعمال کرے گا تاکہ نہ صرف پاکستان میں بدامنی پھیلے بلکہ اس سے افغانستان میں امن کوششیں بھی متاثر ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں