بریکنگ نیوز:10 محرم الحرام کی خصوصی ٹرانسمیشن۔!! نفرت انگیز مواد نشر کرنے پر ’’بڑے میڈیا گروپ‘‘ کا لائسنس فوری طور پر معطل

بریکنگ نیوز:10 محرم الحرام کی خصوصی ٹرانسمیشن۔!! نفرت انگیز مواد نشر کرنے پر ’’بڑے میڈیا گروپ‘‘ کا لائسنس فوری طور پر معطل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 محرم الحرام کی خصوصی ٹرانسمیشن، نفرت انگیزمواد نشر کرنے پر24 نیوز کا لائسنس فوری طور پر معطل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق پیمرانے مورخہ 20اگست 2020ء کو تما م ٹی وی چینلز کو محرم الحرام کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی تھی اور چینلز کو اپنی

نشریات کے دوران ایسا مواد جو کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو ٹھیس پہنچائے یانفرت انگیز ی اور فرقہ واریت پر مبنی ہو، نشر نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ میسرز سینٹرل میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ (24 نیوز) نے دس محرم الحرام کی خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران نفرت انگیز مواد بغیر کسی ایڈیٹوریل کنٹرول کے نشر کیا اور پیمرا قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کی۔ پیمرا کو سوشل میڈیا پر اس مواد کے خلاف شکایت موصول ہوئیں ہیں جس پر اتھارٹی نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 30 (3) کے تحت 24 نیوزکا لائسنس معطل کر دیا ہے کیوں کہ نشر کیے گئے نفرت انگیز موادسے ملک بھر میں نقص امن کا اندیشہ ہے۔ مزید براں، 24 نیوز کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 14روز میں جواب دہی کا حکم دیا ہے اور قانون کے مطابق چنیل کوذاتی شنوائی کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔چینل کا لائسنس انکوائری مکمل ہونے تک معطل رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں