واہ تیرا کیا کہنا۔!! دوپہر کے کھانے کیلئے مریم نواز موٹر وے پر رُکیں تو وہاں موجود لوگوں نے کیا کام کردیا؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

واہ تیرا کیا کہنا۔!! دوپہر کے کھانے کیلئے مریم نواز موٹر وے پر رُکیں تو وہاں موجود لوگوں نے کیا کام کردیا؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ لنچ کرنے کیلئے بھیرہ انٹرچینج پر رکیں تو وہاں موجود لوگ ان کے پاس جمع ہوگئے اور میاں نواز شریف کا حال پوچھتے رہے۔ مریم نواز نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں موٹروے پر سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ انہوں نے اپنے سفر کے دوران بھیرہ انٹرچینج پر قیام کیا اور لنچ کیا۔ اس دوران وہاں جتنے بھی لوگ موجود تھے وہ ہمارے پاس آگئے اور میاں صاحب کی صحت کے بارے میں پوچھتے رہے، جبکہ کچھ خواتین نے مریم نواز سے گرم جوشی سے بغل گیر ہوئیں ،گلے لگایا اور ساتھ تصاویر بھی بنوائیں. مریم نواز کے مطابق انٹرچینج پر کئی خاندان کراچی کے تھے جو یہ پوچھ رہے تھے کہ میاں صاحب کب واپس آئیں گے ، وہ چاہتے تھے کہ میاں صاحب واپس آئیں اور پاکستان کو ترقی کے سفر پر واپس لائیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ آپ بھی جو بھی کرلیں مذہب کارڈ، غداری کارڈ استعمال کرلیں ، جھوٹے مقدمات بنالیں یا جیلوں میں ڈال دیں لیکن کام خود ہی بولتا ہے، ان چیزوں سے آپ میاں صاحب کی عزت کم نہیں کرسکتے۔ یہ میاں صاحب کے کاموں کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کو نہ یہ چھپاسکتے ہیں اور نہ ہی مٹاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں