کہا تھا نا اچھا وقت قریب ہے۔!! ڈالر کی قدر میں اچانک زبردست کمی، پاکستانیوں کیلئے صبح صبح بڑی خوشخبری

کہا تھا نا اچھا وقت قریب ہے۔!! ڈالر کی قدر میں اچانک زبردست کمی، پاکستانیوں کیلئے صبح صبح بڑی خوشخبری

کراچی (ویب ڈیسک) کہا تھا نا اچھا وقت قریب ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 87 پیسے سستا ہوگیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 166 روپے 23 پیسے پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر گرگئی اور 2 روپے سستا ہو گیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسو سی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 169 روپے سے کم ہوکر 167 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 17 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 601 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ایک تولہ سونا ایک لاکھ 17 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 652 روپے کا ہوگیا ہے۔ عالمی منڈی میں سونا 8 ڈالرز کے اضافے سے 1969 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1400 جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 1200 روپے ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں