کرکٹ شائقین کے لیے بری خبر :صرف 2 اوورز بعد ہی محمد عامر کی ہمت جواب دے گئی، فاسٹ باﺅلر اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟ ناقابل یقین تفصیلات

کرکٹ شائقین کے لیے بری خبر :صرف 2 اوورز بعد ہی محمد عامر کی ہمت جواب دے گئی، فاسٹ باﺅلر اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟ ناقابل یقین تفصیلات

مانچسٹر (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں محمد عامر کی ہمت 2 اوورز بعد ہی جواب دے گئی اور تیسرے میچ میں ان کی شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں انگلش اوپنرز جونی بیرسٹو اور ٹام بینٹن نے پاکستانی فاسٹ باﺅلر

کو آڑے ہاتھوں لیا اور محمد عامر نے صرف 2 اوورز میں 25 رنز دئیے۔ پہلے اوور میں ایک چھکا اور ایک چوکا جڑنے کے بعد دوسرے اوور کی پہلی بال کو بھی باﺅنڈری کے باہرپھینکا۔ تیسری گیند کے بعد محمد عامر کو ہیمسٹرنگ میں تکلیف ہوئی، چوتھی کے بعد فزیو کو بلانا پڑا جبکہ اوور مکمل کرتے ہی بابر اعظم نے ان کو میدان سے باہر روانہ کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی انجری کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے جبکہ تیسرے اور آخری میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ بھی انجری کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ہی کیا جائے گا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کو انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں 195 رنز کا ٹوٹل کم دکھائی دینے لگا جن کا کہنا ہے کہ اگر رنز کچھ زیادہ ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیٹنگ کنسلٹنٹ کا کہنا تھا کہ دو مہینے ہوئے انگلینڈ میں، دن رات کرکٹ کیلئے سوچا اور پریکٹس کی، میں نے یہاں بہت کچھ سیکھا، بلے بازوں کے علاوہ باﺅلرز کیساتھ بھی کام کیا، کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے، پلیئرز کو سلپ فیلڈنگ کا بھی بتایا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کھیلے گئے ٹی 20 میں اگر کچھ رنز زیادہ ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا، ہم 195 سے بہتر سکور کر سکتے تھے، اچھا ہدف دے کر حریف ٹیم پر پریشر ڈال سکتے تھے تاہم ایسا نہیں ہو سکا۔ ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ شان مسعود نے پہلے ٹیسٹ میں زبردست اننگز کھیلی، آخری ٹیسٹ میں اظہر علی نے اچھا کھیلا۔ محمد رضوان کی پرفارمنس دیکھ کر سب سے زیادہ خوشی ہوئی، بہت عرصہ بعد انگلینڈ میں کسی وکٹ کیپر بیٹسمین کو اتنا اچھا کھیلتے دیکھا۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں باآسانی شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد حفیظ کے 69 اور بابر اعظم کے 56 رنز کی بدولت میزبان ٹیم کو 196 رنز کا ہدف دیا تاہم کپتان این مورگن، ڈیوڈ ملان اور جونی بیرسٹو کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت آخری اوور میں انگلش ٹیم نے یہ بڑا ہدف بھی عبور کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں