بریکنگ نیوز: سرنڈر کرنے کا وقت آگیا۔!! لندن میں بیٹھے نوازشریف نے اچانک پاکستان میں کسے فون گھما دیا؟ بڑی خبر

بریکنگ نیوز: سرنڈر کرنے کا وقت آگیا۔!! لندن میں بیٹھے نوازشریف نے اچانک پاکستان میں کسے فون گھما دیا؟ بڑی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لیگی اراکین کی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سینیٹرآصف کرمانی کو فون کیا، اس موقع پر آصف کرمانی نے نوازشریف کی خیریت دریافت کی۔

جیو نیوز کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق عمل کررہاہوں اور صحت کے حوالے سے ڈاکٹروں سے رابطے میں ہوں۔نوازشریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ن لیگی اراکین کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ چینل ذرائع کے مطابق نواز شریف نے آصف کرمانی کو اراکین پارلیمنٹ سے رابطے کی بھی ہدایت کی جس کے بعد انہوں نے اراکین پارلیمنٹ سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر نواز شریف کی پارٹی کا ڈاؤن فال شروع ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کی پارٹی کا ڈاؤن فال شروع ہو گیا ہے، پیشی کے موقع پر شہباز شریف کی پارٹی کا کوئی رہنما عدالت نہیں آیا۔ وزیراعظم کے دورہ کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بڑا پیکج لے کر کراچی جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورہ کراچی سے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں رنجشیں کم ہو سکتی ہیں، اگر سندھ اور وفاقی حکومت ایک نکتے پر پہنچ جاتے ہیں تو پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے قریب آنے کا موقع ضائع نہیں کرے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت کی، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی میرٹ پر ضمانت منظور ہوئی۔ نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک گئے۔ واپس نہ آنے کی وجوہات درخواست میں لکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں