کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر:محمد حفیظ کی دھواں دار اننگ، پاکستان نے انگلینڈ کو بڑا ہدف دے دیا

کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر:محمد حفیظ کی دھواں دار اننگ، پاکستان نے انگلینڈ کو بڑا ہدف دے دیا

مانچسٹر (ویب ڈیسک ) پہلا میچ کھیلنے والے حیدر علی اور محمد حفیظ کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میں کامیابی کے لیے 191 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ مانچسٹر میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے

ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر معین علی نے فخر زمان کی وکٹیں بکھیر دیں۔ بابر اعظم نے حیدر علی کے ساتھ مل کر سکور کو 32تک پہنچایا لیکن 21 رنز بنانے کے بعد وہ ٹام کیرن کی وکٹ بن گئے۔ اس کے بعد حیدر علی کا ساتھ دینے حفیظ آئے اور دونوں کھلاڑیوں خصوصاً ڈیبیو کرنے والے حیدر نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری شراکت مکمل کی۔محمد حفیظ نے عادل رشید کو لگاتار دو چھکے لگا کر پاکستان کی سنچری مکمل کرائی۔ دوسرے اینڈ سے حیدر نے پہلے ہی میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے صرف 28 گیندوں پر دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کر لی۔ اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد انگلینڈ کے کپتان نے کہا کہ یہ ایک نئی وکٹ ہے اور ہم پاکستان کو کم سے کم رنز پر محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔ دوسری جانب پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے باؤلنگ ہی کرتے لیکن اب ہم زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حیدر علی ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ سرفراز احمد اور وہاب ریاض بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بابراعظم(کپتان)، فخر زمان، حیدر علی، سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں جب کہ انگلینڈ کی ٹیم این مورگن(کپتان)، ٹام بینٹن، جونی بیئرسٹو، ڈیوڈ ملان، معین علی، سیم بلنگز، لوئس گریگری، ٹام کرن، کرس جورڈن، عادل راشد اور ثاقب محمود پر مشتمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں